پشاور (آئی این پی) سرکاری ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر خیبر پی کے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ، دھرنے دیکر روڈ بلاک کردیا، مظاہرین کے گوعمران گو، گو خٹک گو کے نعرے، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے مذاکرات کی کوشش ناکام ہونے پر کہا کہ معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، سڑکوں پر احتجاج کرنے سے نہیں۔ اس موقع پر مشتاق غنی نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا جس پر انہوں نے کہا معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں سڑکوں پر احتجاج کرنے سے نہیں ہوتے۔
خیبر پی کے: مستقل نہ کئے جانے پر سرکاری ملازمین کا اسمبلی کے سامنے احتجاج، دھرنا
Dec 05, 2014