ملتان: جنید حفیظ کیخلاف توہین رسالت مقدمہ کی پیروی کرنے والے وکیل کے گھر فائرنگ

Dec 05, 2014

ملتان (این این آئی) ملتان میں جنید حفیظ کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔ نا معلوم افراد آئی ایس آئی ایس کا دھمکی آمیز پمفلٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔  پیر خورشید کالونی میں واقع وکیل شہباز گورمانی کے گھر پر چار کار سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کی اور شدت پسند تنظیم داعش کا دھمکی آمیز خط گھر کے اندر پھینک کر فرار ہو گئے۔ خط میں توہین  رسالت کیس میں سینٹرل جیل میں قید جنید حفیظ کی پیروی کرنے والے وکیل شہباز گورمانی کو کیس چھوڑنے اور آئندہ عدالت میں پیش نہ ہونے کا کہا گیا ہے۔ پمفلٹ پر مختلف نعرے لکھے ہوئے تھے اور داعش کا ذکر بھی تھا۔ واضح رہے کہ اسی مقدمہ میں ملزم کے سابقہ وکیل راشد رحمان ایڈووکیٹ کو بھی چند ماہ قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس تھانہ گلگشت نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چند سال پہلے یونیورسٹی کے استاد جنید حفیظ پر توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت ہونا تھی۔

مزیدخبریں