3 خودکشیاں: لاہور میں گھریلو جھگڑے پر 3 بچوں کے باپ نے زندگی ختم کرلی

لاہور + صفدر آباد + فیصل آباد (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر خاتون سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میںشاہدرہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر تین بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی ختم کر لی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔ معلوم ہوا ہے شاہدرہ کے علاقہ فضل پارک کے رہائشی فریاد نے اپنی بہنوں سے پیسے ادھار لیے اوربے روزگار رہنے کی وجہ سے پیسوں کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ گذشتہ روز بہنوں نے اس سے رقم کا تقاضا کیا جس پر فریاد نے دلبراشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کے 3بچے تھے۔ پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء نے کارروائی کیلئے درخواست نہیں دی تو کارروائی کریں گے۔ صفدرآباد کے نواحی گائوں جاتری نو میںایک شخص نے بیماری اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ شہامد علی کافی عرصہ سے بیمار تھااور بیماری پر اپنا سب کچھ خرچ کر دیا۔ بیماری اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر شہامد علی نے کمرے میں بند ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں نانی کے چالیسواں پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر ایک بچے کی ماں نے خودکشی کر لی۔ گارڈن ٹاؤن کے محمد رضا کی دو سال قبل حنا سے شادی ہوئی۔ گزشتہ روز حنا کی نانی کے چالیسواں کا ختم تھا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...