اے این پی نے 5 سال صوبے کو لوٹا، ہوتی کرپشن میں ملوث تھے: بیگم نسیم ولی

Dec 05, 2014

اسلام آباد (وقت نیوز) بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کرپشن میں ملوث تھے۔ اے این پی نے پانچ سال صوبے کو لوٹا۔ میں نے الگ پارٹی نہیں بنائی بلکہ اے این پی کی اصلاح کر رہی ہوں۔ وقت نیوز کے پروگرام 8 پی ایم ود فریحہ ادریس میں انہوں نے کہا پارٹی کی دو مرتبہ صوبائی صدر رہ چکی ہوں۔ افراسیاب خٹک کمیونسٹ اور اللہ کو نہیں مانتا تھا۔ افراسیاب خٹک امریکہ کا ایجنٹ بن گیا۔ اسفند یار ولی کا امریکہ سے رابطہ افراسیاب خٹک نے کرایا۔ دونوں امریکی حکومت کو بائی پاس کر کے پینٹاگون گئے۔ اسفند یار ولی اور شاہی سید نے کراچی کے پختونوں کے خون کا سودا کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کا نہیں سنا۔ شاہی سید نے عشرت العباد سے 16 کروڑ لے کر پختونوں کے قتل کی ہڑتال ختم کی۔ جو بھی کرپشن ہوئی وہ اسفند یار ولی کی مرضی سے ہوئی۔ اے این پی رہنماؤں نے سرکاری زمینیں اپنے نام کروائیں۔ میرے اپنے بھائی کے 2 بچے کرپشن میں ملوث تھے۔ امیر حیدر ہوتی کے گھر اور اس کی بیوی کے زیورات سے کرپشن صاف نظر آتی ہے۔

مزیدخبریں