کنٹینر اور دھرنے کی سیاست کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی کوئی مدد نہیں کر رہا: اسفند یار

نوشہرہ (آئی این پی+ آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے  18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو آئین بھی نہیں بچے گا، کنٹینر اور دھرنے کی سیاست نے آئی ڈی پیز کے مسئلے کو پیچھے کر دیا، جس دن آپریشن شروع ہوا اسی دن تخت لاہور کیلئے اسلام آباد میں دھرنے شروع ہو گئے۔ وہ جمعرات کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ کنٹینر اور دھرنے کی سیاست کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی کوئی مدد نہیں کر رہا۔ اے این پی نے پرانے خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کو پالا اور باعزت گھر بھیجا، دن آپریشن شروع ہوتا ہے اسی دن اسلام آباد میں تخت لاہور کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ کپتان متاثرین کے کھانے کی ذمہ داری نہیں لیتے تو ڈنڈے بھی نہ برسائیں نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے پہلے سوچیں لیں اے این پی نے متاثرین زلزلہ کو باعزت طریقے سے پالا اور عزت سے گھر بھیجا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...