حکومتی سرپرستی نہ ملی تو سنوکر کا کھیل بھی زوال پذیر ہو جائے گا: محمد سجاد آصف ٹوبہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) حال ہی میں ورلڈ سنوکر چیمپن شپ کا فائنل کھیلنے والے سنوکر کھلاڑی محمد سجاد کا کہنا ہے کہ پاکستان سنوکر پلیئرز گذشتہ چند سال سے بین الاقوامی سطح پر بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم نے عالمی کپ جیتا، ایشن چیمپین بنے، پھر ورلڈکپ ٹیم ایونٹ بھی جیتنے میں کامیاب رہے، اب میں بھی ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کے فائنل تک پہنچا ہوں، اتنی کامیابیوں اور عمدہ کھیل کے باوجود بھی حکومت ہمیں مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے چند برس میں ٹیلنٹ ختم ہو جائے گا۔پاکستان نمبر ون محمد آصف ٹوبہ کا کہنا ہے کہ سنوکر کھلاڑیوں کو معاشی تفکرات سے نکالے بغیر اس کھیل کا مستقبل محفوظ نہیں بنایا جاسکتا۔ کھلاڑیوں کے لئے مستقل ملازمتوں کا بندوبست کیا جائے۔ میں پاکستان نمبرون کھلاڑی ہوں اور بے روز گار ہوں۔شاگردوں کو کیا بتائوں کہ بے روز گا پھر  رہا ہوں اور معاشی مسائل سے دو چار ہوں۔ کھلاڑی جب تک مسائل میں الجھا رہے گا، بہترکارکردگی مشکل ہوگی۔کھیل کو حکومتی سر پرستی نہ ملی تو زوال پذیر ہو جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...