جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے سے سینئیر پارٹی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں مال روڈ پر سیکڑوں پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی جھنڈے پر کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس موقعے پر مقررین نے کہا خالد سومرو کا قتل اسلام اور ملک کیخلاف ایک سازش ہے ۔واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر جے یو آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا جے یو ائی رہنماوں اور کارکنوں کو کافی عرصے سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔اور حکومت کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کر رہی