اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے بتایا کہ پاکستان میں مصر کے سفیر شریف شاہین نے بھی پاکستان سے جنگی طیارے جے ایف 17تھنڈر خریدنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے، مصر پاکستان کے ساتھ دفاعی پیداوار میں بھی قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔رانا تنویر نے سفیر سے ملاقات کے دوران دفاعی پیداوار میں شراکت داری پر زور دیا۔ اس موقع پر مصری سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار میں تعاون چاہتے ہیں شریف شاہین نے کہا کہ مصری وفد اس سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔