پاکستان کی ساری قیادت کرپٹ ہے، احتساب ادارے سہولت کار بن گئے: طاہر القادری

Dec 05, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی ساری قیادت کرپشن کیسز میں ملوث اور مطلوب ہے۔ ادارے کمزور، مافیاز طاقتور اور آئین موم کی ناک ہے۔ معاشی دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن نہ ہوا تو آپریشن ضرب عضب کے ثمرات زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکیں گے اور قومی دولت لانچوں کے ذریعے بیرون ملک شفٹ ہوتی رہے گی۔ وہ گزشتہ روز ویمن لیگ، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے مرکزی عہدیداروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدبختی کی انتہا یہ ہے کہ کوئی سابق وزیراعظم، وزیراعلی ہو یا موجودہ سب کا دامن اربوں کی لوٹ مار، اختیارات کے ناجائز استعمال، بددیانتی، نااہلی کے داغوں سے بھرا ہوا ہے اور احتساب کے اداروں نے احتساب کی بجائے معاشی دہشت گردوں کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں