جناح ہسپتال کے ملازم نے نامعلوم وجوہات پر پھندا لے کر زندگی ختم کرلی

Dec 05, 2015

لاہور(نامہ نگار)جناح ہسپتال کے28سالہ ملازم نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ اقبال کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ جناح ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھا اقبال نے ہسپتال کے قریب ہی ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا اور وہ وہاں اپنے بھائی کے ساتھ رہتا تھا گزشتہ روز اس کا بھائی ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا اقبال نے کمرے میں موجود پنکھے سے رسی لٹکا کرگلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق تاحال خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ نعش مردہ خانے جمع کرادی گئی ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں