پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے تاخیرکے ساتھ جمعہ کے روز سپیکر اسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا۔ اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا مرکزی حکومت پاک چائنا راہداری منصوبہ کو اپنی اصلی حالت میں بنایا جائے اور اسکے مغربی روٹ میںکسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے بلکہ پاک چائنا اکنامک کاریڈورکے منصوبے کو 28 مئی 2015ء کو منعقد ہونے والے آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تعمیرکیا جائے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے پاک چائنا اکنامک کاریڈر منصوبے میں 6 رویہ موٹروے، ریلوے لائن، گیس پائپ لائن، انرجی پراجیکٹ آف انرجی، ایل این جی، ٹرانسمیشن لائنز سمیت تمام معاملات کو شامل کیا جائے۔ یہ قرارداد انیسہ زیب طاہر خیلی نے اسمبلی فلور پر پیش کی جس پر امتیاز شاہد، عبدالمنیب خان، مولانا لطف الرحمن، سید جعفر شاہ، حبیب الرحمن اور یاسین خلیل سمیت دیگرکے دستخط موجود تھے۔
خیبر پی کے اسمبلی کا اجلاس، پاک چائنا راہداری منصوبہ کو اصلی حالت میں بنائے جانے کی متفقہ قرارداد پیش کی گئی
Dec 05, 2015