ضلع ملتان: 40 فیصد یونین کونسلوں میں ’’شیروں‘‘ کو ’’روٹھے شیروں‘‘ کا سامنا

ملتان (محمد نوید شاہ سے) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ میں آج سیاسی جماعتوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ شہر کے نواحی علاقوں میں پی پی پی بھی ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والوں کی ایک بڑی تعداد بھی کامیابی کیلئے پرامید ہے۔ ملتان میں حکمران جماعت کے ٹکٹ ہولڈروں کو اپنی تنظیم کے عہدیدار ٹکر دے رہے ہیں تو پی ٹی آئی کے بلے کو بلے باز ناکوں چنے چبوانے کی تیاری میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کو شہر میں کئی یونین کونسلوں میں اپنے عہدے داروں کا مقابلہ کرنے لڑ رہا ہے جبکہ شہر سے باہر دس سے زائد یونین کونسلوں کو آپس کی لڑائی کے باعث اوپن چھوڑنا پڑا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ایم این اے جاوید علی شاہ اور رانا شوکت نون کی اتخابی رنجش کا مزاج شجاع آباد شہر کو اوپن چھوڑ کر دیا گیا ہے جبکہ ملتان شیر کے آزاد امیدواروں کو عابد شیر علی کی بھرپور امداد حاصل ہے۔ سابق ایم این اے حلقہ این اے 149 شیخ طارق رشید اور ضلعی تنظیمی عہدیداروں بلال بٹ‘ شیخ اطہر ممتاز کے درمیان بدترین اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ اسی طرح شیخ طارق رشید سے موجودہ ایم پی اے رانا محمود الحسن اور رانا شاہد الحسن سے بھی ملاقات چھپی بات نہیں رہی ہے۔ اسی حلقہ میں پی ٹی آئی کے درمیان بھی بدترین اختلاف رائے دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...