بھارتی ریاست اترپردیش میں پاکستانی خاتون انتقال کرگئی

Dec 05, 2015

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترپردیش میں پاکستانی خاتون انتقال کرگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 75 سالہ پاکستانی خاتون زیتون بی بی ضلع سکندرآباد کی رہائشی ہے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ 26 اکتوبر کو بھارت آئی تھی اور انھیں 10 دسمبر کو واپس پاکستان روانہ ہونا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاندان کے افرادکا کہنا ہے کہ زیتون بی بی بیمار تھی جو دوپہر کے وقت انتقال کرگئی ۔خاتون کی بیٹی نے یہاں شادی کررکھی ہے اس سلسلے میں وہ بھارت آئی تھی۔

مزیدخبریں