لندن: بیٹی کو گھر میں قید کرکے کئی برس تشدد کا نشانہ بنانے، 2 خواتین سے زیادتی کے الزام میں بھارتی نژاد کیمونسٹ رہنما گرفتار

لندن (نیوز ڈیسک) لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اپنی بیٹی کو گھر میں قید کرکے کئی برس تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنانے اور 2 خواتین سے زیادتی کے الزام میں بھارتی نژاد کمیونسٹ رہنما اروند بالا کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ 75 سالہ اروند مائو نواز تحریک کا سرخیل رہا ہے جو سنگاپور سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔ یہاں اس نے نوجوانوں کو کمیونزم پڑھانے کیلئے ادارہ بنایا اس کی نوجوان بیٹی 2 سال قبل گھر نما جیل سے فرار ہو کر سکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے پاس پہنچی تھی پولیس نے تحقیقات مکمل ہونے پر کمیونسٹ بڈھے کو حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن