پارلیمنٹ لاجز میں چرس کا استعمال، چیئرمین سینٹ نے کلثوم پروین کے بیان کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینٹ میاں محمد رضا ربانی نے سینیٹر کلثوم پروین کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوٹیج منگوا لی، پارلیمنٹ میں چرس چلنے کے حوالے سے سینٹ چیئرمین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ سینٹ ذرائع کے مطابق فوٹیج میں سینٹر کلثوم پروین نے پارلیمنٹرین کے لیے نہیں بلکہ سی ڈی اے کے صفائی کرنے والے ملازمین کے لیے بیان دیا جس پر کمیٹی نے سی ڈی اے کو آگاہ بھی کیا تھا۔ سینیٹر کلثوم پروین نے بتایا کہ وہ خود بھی چیئرمین سینٹ کے پاس گئی تھی مگر میرے جانے سے قبل ہی چیئرمین سینٹ تمام تر تصدیق کر چکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس قسم کی بے باک گفتگو ہوتی رہتی ہے اور اس کی باقاعدہ ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...