برڈفلو: متعدد ممالک نے فرانس سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

پیرس (اے پی پی) فرانس میں برڈفلو پھیلنے کے باعث متعدد ممالک نے فوری طور پر فرانس سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

فرانس کی وزارت خوراک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں فرانس میں برڈ فلو وائرس پھیلنے کے باعث ، الجریا ، چین ، مصر ، جاپان ، مراکش ، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ اور تنزانیہ نے فرانس سے پولٹری مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دی ہے ۔ وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ برڈفلو وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جوں ہی ملک بھر سے وائرس ختم ہو جائیگا تمام ممالک کو پولٹری کی درآمد دوبارہ بحال ہو جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...