سرفراز نواز کے خلاف شکیل شیخ کا ہتک عزت کا دعوٰی خارج، برطرفی کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرونگا: سابق فاسٹ باﺅلر

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج (ویسٹ) عابدہ سجاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبر گوورننگ بورڈ، چیئرمین کرکٹ کمیٹی اور اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کا سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوٰی خارج کر دیا۔ سرفراز نواز نے عدالتی فیصلے کی نقل فراہم کی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کہ اب شکیل شیخ کا پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا عہدیدار رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ شکیل شیخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کر برطرفی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن فائل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن