لاہور(کامرس رپورٹر+آن لائن)ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ لے کرکروڑوں روپے کمانے والی فلاحی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا کہ ان فلاحی تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس گوشواروں کی پڑتال کے بعد ٹیکس ریکوری کی جائے گی۔ ایف بی آر نے ’’نان پرافٹ ایبل آرگنائزیشن‘‘ کے طور پر رجسٹرڈ ہونے والے تمام اداروں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ون کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر تنویرحسین بھٹی کو فلاحی اداروں کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق شہر میں کئی بڑے تعلیمی ادارے، یونیورسٹیز اور ٹرسٹ غیر منافع بخش تنظیم کے طورپر ٹیکس چھوٹ لے کر کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ تحقیقات میں منافع بخش کاروبار ثابت ہونیوالے فلاحی اداروں پر جرمانے عائد کرکے ریکوری کی جائیگی۔ دریں اثناء ایف بی آر کے ترجمان و ممبر سٹرٹیجک پلاننگ ریسرچ اینڈ سٹیٹ سٹکس ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ نئے ٹیکسوں سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو گا 40ارب روپے کے اضافی ریونیو اقدامات سے ادائیگیوں کا توازن بر قرار رہے گا۔
ٹیکس چھوٹ لے کر کروڑوں روپے کمانے والی فلاحی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Dec 05, 2015