دہلی ٹیسٹ: بھارت 334 رنز پر آﺅٹ، جنوبی افریقہ فالوآن کا شکار

Dec 05, 2015

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ٹیمبا بواما نے اننگز کا آغاز کیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔آو¿ٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ڈین ایلگر نے 17، ٹیمبا بواما 22، ہاشم آملہ تین، فاف ڈوپلیسی صفر، ڈومنی ایک، ڈین ولاس 11، کائل ایبٹ چار،ڈین لیروئے پیڈٹ پانچ اور عمران طاہر ایک سکور بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔اے بی ڈی ویلیئرز 42رنز بناکر نمایاں رہے ۔سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ روندرا جڈیجا نے پانچ، اومیش یادو اور ایشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔اس سے پہلے بھارت کی جانب سے رہانے اور ایشون نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم کل کے سکور میں 103 رنز کا اضافہ کر 334 پر آو¿ٹ ہو گئی۔ اجنکیا رہانے نے 127 رنز بنائے۔ کائل ایبٹ نے پانچ اور ڈین لیروئے پیڈٹ نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

مزیدخبریں