تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطمئن نہیں، الیکشن کمیشن بری طرح ناکام ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں دھاندلی کی نئی مثالیں قائم کی گئیں، ایک بار پھر مینڈیٹ چوری کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مشینری ایم کیو ایم کےلئے استعما ل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے مک مکا کر لیا، بیلٹ پیپرز غائب ہوئے، جعلی پریذائڈنگ افسر پکڑے گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابات سے قبل کہا گیا تھا کہ رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیئے جائیں گے،اپنے تحفظات سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن