لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ونگ ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ کینال روڈ ،جیل روڈ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس ،کیولری گرائونڈ ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ونگ ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئیے۔ پولیس اس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔