کراچی (اسٹا ف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کےلئے مرتب کیاگیا تاکہ ملک میں پائیدا ر امن قائم ہواور عوام کو دہشت گردی انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے ہمیشہ سے چھٹکارادلایاجاسکے اور ملک معمول کی صورتحال پر آجائے اور عوام سکھ کا سانس لے سکےںمگر افسوس نیشنل ایکشن پلان کو ہوا میں اس وقت اڑادیاگیا جب جھنگ کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ایسے شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی جس کی تفرقہ پرستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیںجونہ صرف بدنام زمانہ تکفیریوںکا معروف سرغنہ ، اثاثے چھپانے کے ساتھ ساتھ کئی سنگین جرائم کے مقدمات کو اخفامیں رکھنے اور فورتھ شیڈول میں شامل بھی ہے اور دوسری جانب متبادل امیدوار بھی جسے الیکشن کمیشن نے انتخاب لڑنے کی اجازت دی وہ بھی بد ترین فرقہ پرست اور فورتھ شیڈول میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ میں پی پی 78 کے ضمنی انتخاب کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کےلئے مرتب کیاگیا تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہوعوام کو دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے ہمیشہ سے چھٹکارا مل سکے اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں اور ملک میں صورتحال بھی معمول پر آجائے مگر افسوس نیشنل ایکشن پلان کو ہوا میں اس وقت اڑادیاگیا۔ سید ساجد علی نقوی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کےلئے بنایاگیا لیکن افسوس آج تک اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا۔
ساجد نقوی
جھنگ کے ضمنی الیکشن میں نیشنل ایکشن پلان کو ہوا میںاڑادیا ‘ ساجد نقوی
Dec 05, 2016