ٹیکس محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں: اسحقٰ ڈار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ تین سال کے دوران ٹیکس محصولات میں60فیصد اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ایف بی آر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ رواں سال کے ٹیکس محصولات کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے، ملک کی تعمیر و ترقی اورشرح نمو میں اضافے اور پائیدار معاشی ترقی کےلئے محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جا نب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں محصولات اکٹھا کرنے کے حوالے سے ہدف اور دیگر ایف بی آ ر کے معاملات کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وزیر خزانہ کو اکٹھے کئے گئے۔ محصولات کے تا زہ ترین اعدادو شمار کے بار ے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں و زیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
اسحقٰ ڈار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...