لاہور (خصوصی نامہ نگار) امت مسلمہ اختلافات کو بھلا کر ایک نقطہ اتحاد پر جمع ہو اور وہ نقطہ اتحاد حضرت محمدؐ کی ذات اقدس ہے۔ ماہ مبارک ربیع الاول اظہا محبت کا تقاضا کرتی ہے کہ حقیقی معنوں میں نبی کریمؐ کا اتباع اختیار کیا جائے۔ عمومی طور پر پوری امت مسلمہ اور خصوصی طور پر وطن عزیز میں تفرقہ بندی کے جھگڑوں اور لسانی وعلاقائی مسائل کا حل بھی صرف اتباہ رسولؐ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ الشیخ حضرت امیر محمداکرم اعوان نے دارالعرفان مرکز میں جلسہ بعثت رحمت عالم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ جب اللہ نے اس کائنات کو تخلیق کیا تو انسان کو جسم اور روح سے تخلیق کیا۔ آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان کے وجود سے آنے سے پہلے علامہ اقبال نے بھی کہا تھا کہ اس کے دو مقاصد ہیں‘ ایک فلاحی اور ایک روحانی۔ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان ناظم اعلیٰ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے سینیٹر طلحہ محمود‘ صوبائی وزیر ملک تنویراسلم اعوان‘ خواجہ محمدشریف سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‘ ملک بشیر احمد اعوان‘ ملک شاکر بشیر خان اعوان ایم این اے‘ میجر طاہر اقبال ایم این اے‘ ملک سلیم اقبال ایم این اے‘ ملک ممتازٹمن‘ غلام سرور خان ایم این اے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
’’امت مسلمہ کے تفرقہ بندی‘ لسانی وعلاقائی مسائل کا حل صرف اتباع رسولؐ میں ہے‘‘
Dec 05, 2016