لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز و ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ فلم ’’سلیوٹ‘‘ بنانے کا مقصد شہید طالب علم اعتزاز حسن اور دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوںمیں حب الوطنی کاجذبہ پیدا ہو۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شائقین باکس آفس پر فلم کی پذیرائی کررہے ہیں۔
فلم ’’سلیوٹ‘‘ بنانے کا مقصد اعتزاز حسن‘ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے: شہزاد رفیق
Dec 05, 2016