پطرس بخاری کی برسی آج عزیز میاں قوال کی کل منائی جائے گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف افسانہ نگار، مزاح نگار، نقاد، مترجم، معلم، شاعر اور سفارتکار پطرس بخاری کی 58ویں برسی آج منائی جائیگی۔ پطرس بخاری کااصل نام سید احمدشاہ تھا۔وہ یکم اکتوبر1898ء کوپشاورمیںپیداہوئے۔ان کے شاگردوںمیںفیض احمدفیض،م ن راشد،حفیظ ہوشیارپوری اورحنیف رامے جیسی شخصیات شامل ہیں۔ وہ 5 دسمبر1958ء کو نیویارک میں انتقال کر گئے۔ پرائڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 16ویں برسی کل منائی جائے گی۔ ملتان میں ان کے مزار پرمحفل سماع ہوگی جس کا اہتمام بیٹوںجنید عزیزاورشبلی عزیز نے کیا ہے جبکہ مرحوم کے بیٹے تبریز میاں قوال آج نیشنل ٹائون میں قرآن خوانی کااہتمام کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن