نیویارک (اے این این)امریکہ میں گرین پارٹی نے پینسلوینیا میں ریاستی سطح پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی ہے۔عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق گرین پارٹی کے ووٹرز دس لاکھ امریکی ڈالر کی ضمانت پیر تک ادا نہیں کر سکے۔پارٹی کی سربراہ جل سٹین نے مشی گن، وسکانسن اور پینسلوینیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے پر زور دیا تھا۔ان تینوں ریاستوں میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمتوقع طور پر بہت کم ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔بہر حال ٹرمپ کے حامیوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کی کوشش کی ہے حالانکہ اگر گنتی ہوتی بھی ہے تو اس سے نتائج تبدیل نہیں ہوں گے۔ عدالت میں مجوزہ سماعت سے دو دن قبل گرین پارٹی نے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے 49000 ووٹوں یعنی ایک فی صد سے بھی کم ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔عدالتی بیان میں کہا گیا ہے اپیل کرنے والے معمولی ذرائع کے عام شہری ہیں اور وہ عدالت کی جانب سے دس لاکھ ڈالر کے بانڈ بھرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
درخواست واپس