ناگپور (نیوز ڈیسک) دوسروں کو سادگی کا درس دینے والے اور خود کو دو روز قبل فقیر منش آدمی قرار دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بااعتماد ساتھی اور یونین وزیر نیتن گٹکری نے بیٹی کی شاہانہ شادی پر کروڑوں روپے لٹا دیئے اور بھوک فاقوں سے مرتے ہوئے لاکھوں غریب بھارتیوں کو شرما دیا۔ شادی کی تقریب ناگپور میں ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد مہمان زیادہ تر وی آئی پیز شریک تھے۔ جنہیں ناگپور لیجانے کیلئے نئی دہلی سے 50 چارٹر طیاروں کا بندوبست کیا گیا۔ شادی میں بی جے پی صدر امت شاہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی شریک ہوئے۔
شادی/کروڑوں خرچ