اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمشن نے نومبر 2016 کی رپورٹ جاری کر دی۔کمشن نے گزشتہ ماہ کے دوران526کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 101 کیس نمٹائے، 65 افراد کو بازیاب کرایا جبکہ گزشتہ ماہ کمیشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدی کے 45نئے کیس درج کرائے گئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1276ہوگئی، اتوار کوکمشن کے سیکرٹری فرید خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق نومبر2016ءکے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے کیسوں کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میںسماعت کی ، نومبرمیں کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران 65 افرادلاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیاجبکہ 17فراد کے کیس جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے پر فہرست سے خارج کر دیئے گئے، جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میںسرفراز احمد،طاہر اقبال شرفی، واحدبلوچ، عبدالرحمان، راشد، رحمت اللہ، ابرار خان، جمیل خان، صنوبر خان، گوہر خان، وسیم، قاری شیر افضل، فضل غنی، خورشید، صابر خان، ادریس،ناصر ،سلمان غضنفر، شمیم،محمدشاہ،بلال احمد،اقبال،فیصل شبیر عباسی،عبدالرزاق،ثنااللہ، آصف، الہیٰ بخش، عتیق حفیظ،سعید عبدعالم زیدی سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ حارث بن الطاف اور پرویز کی ڈیڈ باڈی ریکور کی گئی جب کہ ناصر اور خان واحد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میں بعض بحالی مراکز میں ہیں۔
انکوائری کمشن
نومبر میں65 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا، انکوائری کمشن کی رپورٹ جاری
Dec 05, 2016