ڈیرہ غازیخان: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیرہوگئی

ڈیرہ غازی خان (آئی این پی ) ڈیرہ غازی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ کھانا پکانے کے دوران خاتون نے نمک کی جگہ سالن میں غلطی سے زہریلی چیز ملا دی جسے کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ڈی ایچ کیو ڈی جی خان منتقل کیا گیا لیکن حالت مزید خراب ہونے پر متاثرہ افراد جن میں 3 سالہ حمزہ، 8 سالہ ثانیہ، 15 سالہ شاہ رخ، 18 سالہ خدیجہ، 22 سالہ زینب اور 35 سالہ عائشہ کو ملتان کے نشتر ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت خطرے میں ہے۔
زہریلا کھانا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...