وزیراعظم نےدیامربھاشاڈیم کے لیےفنانسنگ پلان کی منظوری دےدی

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری پانی وبجلی نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق فنانشل بل پیش کیاجس کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے.
وزیراعظم نے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ ڈیم سے متعلق مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر آئندہ سال کے اختتام پر شروع ہو جانی چاہیے.مشترکہ مفادات کونسل نے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دو ہزار نو میں دی تھی جس میں اکیاسی لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی .بھاشا ڈیم پی ایس ڈی پی فنڈ اور واپڈا کےوسائل سے تعمیرکیا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن