موہالی(آئی این پی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے نام سے تو شائقین کرکٹ بخوبی واقف ہیں تاہم ان کے علاو ہ ایک اور دھونی بھی گزشتہ 10سال سے اپنا کام انتہائی محنت سے کر رہا ہے ۔ موہالی پولیس کا غیر قانونی اشیاکو سونگھنے والا کتا دھونی 13دسمبر کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے ، دھونی گزشتہ 10سال موہالی پولیس کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
سری لنکا کیخلاف موہالی ون ڈے دھونی کا آخری میچ ہوگا
Dec 05, 2017