دہلی ٹیسٹ: میتھیوز اور چنڈیمل کی زبردست فائٹ‘ سری لنکا نے9 وکٹ پر350 رنز بنا لئے

دہلی (آئی این پی)بھارت اور سری لنکا کے مابین3ٹیسٹ میچوں کے آخری میچ میں میزبان بھارت نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔بھارت کی پہلی اننگز536رنز کے جواب میں سری لنکا نے9وکٹوں کے نقصان پر356رنز بنا لئے ہیں ،سری لنکا کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید180رنز درکار ہیں اور اسکی صرف ایک وکٹ باقی ہے،سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دنیش چندیمل 147رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ دیگر بلے بازوں میں میتھیوز111،پریرا44اورسمار اوکراما33رنز بنا سکے۔بھارت کی جانب سے ایشون نے3،محمد شامی ،اشانت شرما اور رویندرا جدیجہ نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز3وکٹوں کے نقصان پر131رنز پر دوبارہ شروع کی تو میتھیوز 57اور چندیمل25رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کیلئے181رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔سری لنکا کی چوتھی وکٹ256رنز کے مجموعی سکور پر گری جب میتھیوز111رنز بنا کر ایشون کی گیند پر ساہا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔میتھیوز کے آوٹ ہونے کے بعد چندیمل کے علاول کوئی بھی لنکن بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھر سکا۔اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونت تک سری لنکا نے356رنز کے سکور پر9وکٹیں گنوا دیں۔سری لنکا کی جانب سے سمار اوکراما33،سلوا اور ڈک والا صفر ،لکمل 5اور گیمج ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دنیش چندیمل 147رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،سری لنکا کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید180رنز درکار ہیں اور اسکی صرف ایک وکٹ باقی ہے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...