اضلاع سے انڈر 18 بوائز و گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئنزکی فہرست طلب

Dec 05, 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس بورڈ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے انڈر18 ٹیبل ٹینس کے گرلز اور بوائز کے چیمپئن کھلاڑیوں کی فہرست 20 دسمبر تک طلب کی گئی ہے جس کے لئے انٹر تحصیل انڈر18 ٹیبل ٹینس ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 16 دسمبر کو جیمنیزیم ہال مظفر گڑھ میں ہو گی جس کے مہمان خصوصی کمشنر مظفر گڑھ سیف انور چیمہ ہوں گے ڈی ایس او مظفر گڑھ جمیل کامران نے ضلع بھر کے تحصیل سپورٹس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کے بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب اپنی تحصیلوں میں تحصیل کا بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں تاکہ انہیں ایونٹ میں شامل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں