پاکستان میں ایڈز کا پھیلنا تشویشناک ہے: سعدیہ سہیل رانا

Dec 05, 2017

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں اور اس مرض سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے۔ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرنے پر عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے چھ سالوں کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 39 فیصد تک اضافہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں