چین کی گزیوئو اکیڈمی آف سائنسز کے چھ رکنی وفد کا دورہ بارانی زرعی یونیورسٹی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)چین کی گزیوئو اکیڈمی آف سائنسز کے چھ رکنی وفد نے پروفیسر زیانگ ہانگ جیانگ کی قیادت میں پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت ناز مرزا ڈینز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں پاکستان میں پہاڑی زراعت کے رحجان، زراعت کی اقتصادی صورتحال، جدید تیکنیکی امکانات اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت ناز مرزا نے وفد کو یونیورسٹی کے مشن ، پروگرامز اور کامیاب منصوبوں کے علاوہ یونیورسٹی میں جاری اور مستقبل کے تعلیمی اور تحقیقاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے تعلیم و تحقیق کی ترقی کے لئے فیکلٹی اور طلباء کے تبادلہ، پہاڑی زراعت کے فروغ، تیکنیکی ترقی ، زرعی مصنوعات کی جانچ اور تجزیہ کے مشترکہ منصوبوں میں تعاون کی امید ظاہر کی۔ماہرین نے تعلیم و تحقیق کے ممکنہ پہلوئوں میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن