افغانستان: امریکی ڈرون حملہ، 6داعشی جنگجو ہلاک

Dec 05, 2017

کابل(آن لائن) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم 6داعش جنگجو ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ مشرقی صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں 6داعش جنگجو ہلاک ہوگئے واضح رہے افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اب تک متعدد داعش جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
ڈرون حملہ

مزیدخبریں