اشرف غنی نے حجاب کے بارے میں متنازعہ بیان پر خواتین سے معذرت کرلی

کابل(بی بی سی اردو)افغان صدر اشرف غنی نے بعض حکومتی اہلکاروں کے خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم سے تعلق کے بارے میں کئے جانے والے سوالات کے جواب میں کہا تھا کہ لوگ شواہد مہیا کریں یا عورتوں کی طرح حجاب پہن لیں۔ اس پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنسی تعصب پر مبنی بیان قرار دیا تھا۔ اس کے بعد افغان صدر نے کہا ہے کہ وہ ان خواتین سے معذرت کرتے ہیں جنہیں یہ ناگوار لگا اور ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق’ صدر خواتین کے حقوق کے سرکردہ حمایتی ہیں اور جب سے افغانستان کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے خواتین کی پوزیشن کو بحال اور مستحکم کرنے کے لیے منفرد اقدامات اٹھائے ہیں۔‘ بیان کے مطابق صدر کی جانب سے چادر کے لفظ کے استعمال کو غلط مفہوم میں لیا گیا۔ بہت ساروں کے خیال میں صدر اپنے ناقدین کو کہنا چاہتے تھے کہ وہ خاتون بن جائیں اور اس طرح کمتری ظاہر کرنا چاہتے تھے۔ سول سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کو اٹھایا اور صدر سے اپنے بیان پر معافی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ بعض حکومتی اہلکاروں اور خواتین رکن پارلیمان نے بھی غصے کا اظہار کیا۔ اس میں اہم پہلو یہ ہے کہ افغانستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے جہاں زیادہ تر خواتین حجاب پہنتی ہیں۔
افغان صدر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...