خیبر پی کے میں انضمام ‘ جماعت اسلامی کا فاٹا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ‘ دھرنے کا اعلان

Dec 05, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی نے فاٹااصلاحات کے نفاذ اور خیبر پی کے میں انضمام کیلئے فاٹا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔خیبرپاس پشاور سے10دسمبر کوتین روزہ لانگ مارچ شروع کریں گے12دسمبرکو پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیں گے ،جماعت اسلامی خیبرپی کے کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام امریکی نہیں عوامی سازش ہے جس سے عوام کوعدالتوں تک رسائی ، آزادی اظہار رائے ملے گی انہوں نے کہا مردم شماری میںفاٹا کی آبادی کو کم دکھایا گیا ہے۔ مشترکہ مفاد کونسل میں سندھ کی طرح نظرثانی کی جائے ۔ مشتاق نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ قومی مسئلہ بن گیا ہے فاٹا اصلاحات کا نہ ہونا انسانی المیہ ہے فاٹا کے عوام انصاف ، تعلیم صحت اور ہر قسم کی ترقی سے محروم ہیں ۔مردم شماری میں فاٹا میں 48لاکھ آبادی بتائی گئی ہے جو صحیح نہیں ہے کم از کم آبادی ایک کروڑ کے برابر ہے ۔
جماعت اسلامی/اعلان

مزیدخبریں