جلالپورجٹاں(نامہ نگار)خواجہ سراﺅں کی مغلیہ دور سے چلنے والی قدیم گدی اورگرو کے جانشین بننے کی رسومات کا سلسلہ خواجہ سراءپاکستان کے صدر حاجی میاں محمدنواز المعروف چوہدرانی آف سمبڑیال کی نگرانی میںجاری ہیں۔ بھارت ،زمبابوے اورپاکستانی شہروں سے وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گھڑولی و مہندی کی تقریب میں خواجہ سراﺅں نے والہانہ رقص کیا۔ مغلیہ دور سے چلنے والی خواجہ سراﺅں کی گدی نشینی پر خواجہ سراءرخسانہ عرف شانو نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔گھڑولی اور مہندی کی رسمکے دوران لاکھوں کے کرنسی نوٹ وپھول نچھاور کئے گئے خواجہ سراﺅں کی تقریبات میں جہاں منچلوں نے خواب انجوائے کیا وہاں جلالپورجٹاںکے بازاروں میں بھی ان کا رش رہا اور ملک بھر سے آئے ہوئے خواجہ سراﺅں نے لاکھوں روپے کی شاپنگ بھی کی بھارت سری لنکا زمباوے کے خواجہ سراﺅں،گیتا،ماں گڈی وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلالپورجٹاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور حسن ذوق کوبھی سراہا تقریبات کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا گروخواجہ سراءشانو اور اسکے چیلے خاص سونیا کے مطابق مہمانوں کو تحائف کے طورپر سونے کے زیوارت بھی پیش کئے جائیں گے۔
خواجہ سرا/تقریبات
جلالپور جٹاں: خواجہ سرا گرو رخسانہ نےگدی سنبھال لی‘ گھڑولی‘ مہندی میں والہانہ رقص
Dec 05, 2017