ملتان (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن چوہدری سجاد حسین گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ نومبر2017 میں 477 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 482 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ مزید براں پٹرولنگ ٹیمز نے 21 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مزید براں بلا نمبری ، بغیر کاغذات بلا رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کل20732موٹر سائیکلزاور دیگر گاڑیاں بند کیںاور610 تجاوزات کا خاتمہ عمل میں لایا گیا۔ حادثات کے سد باب کیلئے جاری مہم کے دوران سلو موونگ وہیکلز پر14000ریفلیکٹرز چسپاں کروائے ۔مزید پٹرولنگ ٹیمز نے گرین ہائی ویز مہم کے دوران پٹرولنگ ٹیمز نے بیٹ ایریا میں 8350 پودے لگوائے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن چوہدری سجاد حسین گجر نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ہیلپ لائن نمبر1124 کی افادیت اور اہمیت بارے کہا کہ مسافر حضرات دوران سفر پنجاب بھر میں پرونشل ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1124 پر کال کر کے پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔