دہلی(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے بھارت کی 536¾¾لیے ۔اینجلو میتھیوز اور کپتان دنیش چندیمل کی سنچریوں کے باوجود سری لنکا کو پہلی اننگز میں 180 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے تھے، چندیمل نے قیادت کا فرض ادا کرتے ہوئے دلکش اننگز کھیلی اور وہ 147 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے ایشون نے 3 جبکہ جدیجا، ایشانت شرما اور محمد شامی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔