بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کے لیے ماڈرن ہاکی کا تجربہ رکھنے والے افراد زیادہ بہتر ثابت ہو سکتے ہیں محمد ثقلین

لاہور( نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ نے تمام ٹیموں کو مختلف ایونٹس میں شرکت سے پہلے اچھی تیاری کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کیں ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت سے پہلے کئی ملکوں کے ساتھ سیریز کا بندوبست کیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کے لیے ماڈرن ہاکی کا تجربہ رکھنے والے افراد زیادہ بہتر ثابت ہو سکتے ہیں آج کی ہاکی بدل چکی ہے کوچنگ سٹاف کا بھی کھلاڑیوں کی طرح مکمل فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتک کوچنگ کی جو اسائنمنٹ ملی ہے اسمیں اچھے نتائج دئیے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر قوانین کی تبدیلی کا پاکستان کو فائدہ ہونا چاہیے لیکن ہم فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ ملک کے لیے کھیلنے کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ جب تک پلئیرز سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں نہیں اترتے اس وقت تک بڑی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اچھے اہل اور باصلاحیت کوچز کو زمہ داری دینا بہت ضروری ہے اگر اچھے کوچز کو ذمہ داریاں نہیں دی جائیں گی تو کامیابی مشکل ہے۔

دنیا بھر میں اچھے کوچز کی تعیناتی سے ٹیموں کی کارکردگی پر فرق پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...