سپاٹ فکسنگ کیس ناصر جمشید پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ایک سال تک کی پابندی عائد ہونے کا امکان

لاہور( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی، ٹریبیونل سے عدم تعاون کے باعث کرکٹر پر رواں ہفتے چھ ماہ سے ایک سال تک کی پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور فیصلہ متوقع ہے،پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل اوپنر ناصر جمشید پر فکسنگ میں سہولت کاری سمیت دیگر الزامات عائد ہیں، کیس میں عدم تعاون پر ناصر جمشید کو چھ ماہ سے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ناصرجمشید پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹریبیونل سے تعاون نہیں کیا اور نہ ہی فکسرز سے متعلق معلومات فراہم کیں،3 رکنی ٹریبیونل ناصر جمشید پر 6 ماہ سے ایک سال تک کی پابندی لگا سکتا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ شرجیل خان کو معطلی اور جرمانے سزاسنائی گئی تھی۔جبکہ محمد عرفان اپنی سزا پوری کرکے کرکٹ میں واپسی بھی کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...