زنانہ فیشن شومیں شرکت پر سعودی مشیر تجارت وسرمایہ کاری برطرف

Dec 05, 2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزارت تجارت وسرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد السلیمان کو منصب سے سبکدوش کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر غسان کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزر جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ۔سعودی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر غسان سلیمان کو ماضی میں مختلف کمپنیوں کی نگران کونسلوں کے چیئرمین کے عہدوں پر بھی تعینات کیا جاتا رہا ہے۔ وہ غسان احمد السلیمان گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی چیئرمین رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ فرنیچر ٹریڈنگ لمیٹیڈ کمپنی، فنشر بحرین کیپیٹل بنک اور سعودی عرب کیپیٹل بنک، میرینا قطوف ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین رہے ہیں۔ان کمپنیوں کے علاوہ بھی ڈاکٹر غسان السلیمان کئی تجارتی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق ڈاکٹر غسان کی سبکدوشی پر مشتمل شاہی فرمان ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔

مزیدخبریں