موہالی ون ڈے دھونی کا آخری میچ ہوگا

Dec 05, 2017

موہالی(آئی این پی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے نام سے تو شائقین کرکٹ بخوبی واقف ہیں تاہم ان کے علاو ہ ایک اور دھونی بھی گزشتہ 10سال سے اپنا کام انتہائی محنت سے کر رہا ہے ۔ موہالی پولیس کا غیر قانونی اشیاکو سونگھنے والا کتا دھونی 13دسمبر کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے ، دھونی گزشتہ 10سال موہالی پولیس کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور 13دسمبر کو اس کے ساتھ ساتھ 2 اور کتوں کی ریٹائرمنٹ پر موہالی پولیس ایک تقریب کا انعقاد کرے گی ۔

مزیدخبریں