ایشیزڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ،انگلینڈ پہلی اننگز میں227رنز پر ڈھیر

Dec 05, 2017

ایڈیلیڈ(آئی این پی)ایشز سیریز کے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلوی باولرز نے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز442رنز کے جواب میںانگلینڈ کر کٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں227رنز پر ڈھیرہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے اوورٹن41،کرس ووکس36 اور الیسٹرکک37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیوئن نے4،مچل سٹارک نے3، پٹ کمنز نے2اورہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان 53رنز بنا لئے ہیں اور انگلینڈ پر268رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔ایڈیلیڈ کر کٹ گراونڈ پر جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر29رنز کا دوبارہ آغاز کیا تو کوئی بھی انگلش بلے باز آسٹریلوی بائولر کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔ اور پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں227رنز پر ڈھیرہوگئی جس سے آسٹریلیا کو 215رنز کی برتری مل گئی۔انگلینڈ کی جانب سے اوورٹن41،کرس ووکس36 اور الیسٹرکک37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیوئن نے4،مچل سٹارک نے3، پٹ کمنز نے2اورہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک4وکٹوں کے نقصان 53رنز بنا لئے ہیں اور انگلینڈ پر268رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بین کرافٹ4،ڈیوڈ وارنر14،عثمان خواجہ20اورکپتان سٹیو سمتھ6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہینڈز کومب اورناتھن لیوئن3،3رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں