وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان کو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ذات سے متعلق کوئی بات کرنے سے روک دیا۔یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔تاہم صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ شریف برادران نے انہیں اس وقت کندھوں پر اٹھا کر حج کروایا جب وہ ابھی علامہ نہیں بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ جسٹس نجف رپورٹ کی کاپی راولپنڈی کے شیطان کو خصوصی طور پر بھجوائیں گے اور کہیں گے کہ اس میں سے جو ایٹم بم نکالنا ہے نکالو اور مجھ پر مارو۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے پبلک کرنے سے اگر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری رپورٹ اور اس کو پبلک کرنے کا مطالبہ کرنے والوں ہو گی۔