سٹیل سیکٹر سمگلنگ کے باعث شدید بحران کاشکار ہوچکاہے:سٹیل ملز ایسوسی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے زیادہ ریونیو جمع کرانے والی صنعت (سٹیل سیکٹر ) بے تحاشہ سمگلنگ کے باعث شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے ،اگر حکومت نے اس سیکٹر کو بچانے کے لئے فوری اقدام نہ کیے تو خدشہ ہے کہ ملک میں سٹیل سیکٹر بند ہو جائے گا اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے ۔ پاکستان سٹیل میلٹر ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ایرانی لوہے کی بے تحاشہ سمگلنگ کی وجہ سے پورے صوبے میں سٹیل سیکٹر پہلے ہی بند ہو چکا ہے اس طرح گوجرانوالہ میں بھی سٹیل سیکٹر مکمل طور پر بند ہو چکا ہے جو سٹیل کی پروڈکشن میں دوسرا بڑا شہر ہے جس سے حکومت کو ماہانہ ریونیو کی مد میں ایک ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن