ماسکو: وزیراعلیٰ بلوچستان کی جمعہ مری سے ملاقات، ملک دشمن بلوچ رہنمائوں کا ملکر مقابلہ کرنے کا عزم

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ڈاکٹر جمعہ مری کے درمیان ماسکو میں اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستان دشمن نام نہاد بلوچ لیڈران کا ملکر مقابلہ کرنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو میں پاکستان اور بلوچ دشمن عناصر کے خلاف کوششیں تیز کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور او پی بی یو (اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی )کے بانی اور چیف کوارڈینیٹربلوچستان نے جام کمال سے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے کیے گئے حملے کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ برطانوی حکومت سے اس پر شدید احتجاج کرے اور ان سے فوری طور پر حیربیار مری کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے جانے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے چاہیں اور ایسی دہشت گرد تنظیم کے مرکزی کمانڈر حربیار مری کو برطانیہ کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنا چاہیے ۔ ڈاکٹر جمعہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مسئلہ کو پہلے بھی یورپی یونین میں اٹھا چکے اور جلد ہی دوبارہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا بہت جلد یورپ اور لندن میں پاکستان کیمونٹی کو ان نام نہاد لیڈروں کو دہشتگرد تنظیموں کو بے نقاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا کہ وہ او پی بی یو کے یورپ چیپٹر کا بہت جلد افتتاح کرنے والے ہیں جس میں بہت سارے ناراض بلوچ رہنما قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر مری نے وزیراعلیٰ کو دعوت دی کہ وہ بھی اپنی برطانیہ اور یورپ کی چیپٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹر جمعہ کو خوش آمدید کہا اور ان کی یورپ چیپٹر کی افتتاحی تقریب کی دعوت بھی قبول کرلی ۔ اور یقین دلایا کہ وہ اور ان کی حکومت بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔ ڈاکٹر جمعہ خان مری کے امن مشن میں ان کی مدد کرے گی۔ ڈاکٹر جمعہ مری نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ممکن ہے ۔ خیال ظاہر کیاجاتا ہے کہ اس ملاقات کے بعد ناراض بلوچوں کے حکومت پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوگا جو ڈاکٹر جمعہ خان کو امن مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جو ان دنوں روس کے دورے پر ہیں ان کے اعزاز میں ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی محمد خلیل اللہ کی جانب سے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر ایک عشائیہ دیا گیا جس میں میاں محمد اسلم اقبال صوبائی وزیر پنجاب برائے انڈسٹری، کامرس و انوسٹمنٹ ، وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر کامران خان بنگش، عامر شوکت او پی بی یو کے بانی اور چیف کوارڈینیٹر ڈاکٹر جمعہ خان مری اور شاہ زیب خان بھی شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...